سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (سی پی جی سی ایل) نے گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے اہم پرزوں کی خریداری کے لیے جنرل الیکٹرک کے حق میں ایک کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 944 ڈالر کا لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) جاری کرنے کی منظوری کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا ہے۔

سی پی جی سی ایل کے مطابق 747 گڈو کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ (سی سی پی پی) ایک موثر پاور پلانٹ ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے ٹاپ ٹین پلانٹس میں آتا ہے اور ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سی پی جی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جنید احمد بیگ نے اسٹیٹ بینک کو لکھے گئے خط میں مزید کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ 23 جنوری 2023 کو ملک گیر بریک ڈاؤن کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی (آئی سی) نے سفارش کی تھی کہ ’ملک میں مستقبل میں کسی بھی بلیک آؤٹ سے بچنے کے لیے 74 میگاواٹ، سی سی پی پی، گڈو کو فعال کرنا ضروری ہے‘۔

سی ای او سی پی جی سی ایل نے حقائق اور نازک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے درخواست کی کہ ملک میں سستی بجلی کی فراہمی کے لیے گیس ٹربائن (جی ٹی) کو سروس میں واپس لانے اور ملک بھر میں ممکنہ بلیک آؤٹ کو روکنے کے لیے نیشنل گرڈ کو انتہائی ضروری استحکام فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اس معاملے کی منظوری دی جائے۔

گڈو پاور پلانٹ کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی میں زیر بحث آیا تھا جس میں پاور پلانٹ کی انتظامیہ اور او اینڈ ایم سپلائر دونوں پر بجلی کی خرابی کا یکساں طور پر ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ تاہم اعلیٰ ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور صرف نچلے درجے کے عہدیداروں کو ہٹایا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف