پاکستان کی ایک عدالت نے بدھ کے روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ریاستی تحائف کی غیر قانونی فروخت کے مقدمے میں ضمانت دے دی، جو کہ مشکلات میں گھرے سیاستدان کے لیے ایک ریلیف ہے، جس کے نتیجے میں ان کی اہلیہ مہینوں بعد پہلی بار جیل سے رہائی پا سکتی ہیں۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ پر متعدد الزامات عائد ہیں، جن میں 2018 سے 2022 کے دوران ان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ”توشہ خانہ“ کے نام سے جانے جانے والے ریاستی خزانے سے 140 ملین روپے (501,000 ڈالر) سے زائد مالیت کے تحائف کی غیر قانونی فروخت بھی شامل ہے۔
عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میڈیا آفس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بعد از گرفتاری ضمانت دی ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کو نشانہ بنانے کے لیے جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ہیں اور امید ہے کہ وہ 264 دن کی غیر قانونی قید کے بعد بدھ کو جیل سے رہا ہو جائیں گی۔
بشریٰ بی بی کو پہلی بار جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
انہیں اسلامی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ شادی کے الزام میں بری کر دیا گیا تھا ، لیکن رہائی سے پہلے ہی انہیں ریاستی تحائف کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Comments