عامی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 2,757 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
بین الاقومی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 3 ہزار 350 روپے ہوگئی۔
مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات اور آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں بدھ کو ریکارڈ اضافہ ہوا۔
معاشی اور سیاسی افراتفری کے دور میں سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔
Comments