جی 24 کے وزراء اور گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے تمام ترقیاتی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں اضافے اور ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان کو درپیش بچوں کی نشوونما کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔
مالی سال 25-2024 کے دوران جی 24 بیورو کے دوسرے نائب صدر بننے پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ نے ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کے زیادہ بوجھ، ماحولیاتی اقدامات کی ضرورت اور بریٹن ووڈز کے اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی جیسے اہم مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments