نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک لمیٹڈ (کے ای ایل) کے پاور پلانٹس کے لیے جون 2023 کے بعد کی مدت کے لیے جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
کے الیکٹرک نے یکم دسمبر 2022 کو اپنے تمام پاور پلانٹس کے جنریشن ٹیرف کی منظوری کے لیے نیپرا کو درخواست دی تھی۔
رواں ماہ کے اوائل میں کے الیکٹرک نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ وہ دسمبر 2022 سے زیر التوا اپنے جنریشن ٹیرف کے تعین کا اعلان کرے۔
بجلی کی کی تقسیم کار کمپنی نے منگل کو اپنے نوٹس میں کہا کہ کمپنی اس فیصلے کا تفصیل سے جائزہ لینے کے عمل میں ہے اور اگر ضرورت پڑی تو قانونی شقوں کے مطابق طریقہ کار اختیار کرے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24 سے 2030 کے دوران ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے کاروبار کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف اس وقت نیپرا کی جانب سے طے کیے جارہے ہیں اور یہ 30 جون 2023 کے بعد کی مدت کے لیے مالیاتی گوشوارے تیار کرنے کے لیے بنیادی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایکس کو مذکورہ ٹیرف درخواستوں کی منظوری کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔
“ تعین سے بجلی کے نرخ متاثر نہیں ہوں گے“
ایک الگ بیان میں کے الیکٹرک نے کہا کہ تعین کا معاملہ بجلی کی قیمتوں پر اثر انداز نہیں ہوگا، جو صارفین سے وصول کی جاتی ہیں، جو پاکستان بھر میں نافذ کردہ یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت ہیں۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ کے الیکٹرک کے لیے 2030 کے جامع سرمایہ کاری منصوبے کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو کمپنی کی کوششوں کو کم کرنے، اپنے صارفین کی بنیاد میں اضافہ کرنے، اور بجلی کی کمپنی کے بنیادی ڈھانچے کو موجودہ مانگ اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق مضبوط بنانے کے لیے ہے۔
کے الیکٹرک نے کہا کہ وہ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ مکمل اور وسیع تعین کا جائزہ لے رہی ہے، اور یہ مشاہدہ کیا کہ منظور شدہ ٹیرف ڈھانچے میں کچھ کمی، خاص طور پر آپریشن اور مینٹیننس کے اخراجات، سرمایہ پر منافع اور ایک نئے تعین کردہ کنٹرول کی مدت کے حوالے سے، شامل تھی۔
نومبر 2005 میں کے الیکٹرک کی نجکاری کی گئی تھی اور یہ اپنے خدمات کے علاقوں کراچی، گھارو سندھ اور حب، اوتھائی، ونڈر اور بیلہ بلوچستان کے علاقوں میں اپنے صارفین کیلئے بجلی کی پیداوار، ترسیل، تقسیم اور فراہمی کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔
آخری کثیر سالہ ٹیرف کا تعین 20 مارچ 2017 کو کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں نظرثانی کی درخواست کا فیصلہ 05 جولائی 2018 کو کیا گیا تھا۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کثیر سالہ ٹیرف کنٹرول کی مدت 30 جون 2023 کو ختم ہوگئی تھی۔
Comments