گورنر اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 رپورٹس شائع کی ہیں جن میں سے ایک میکرو اکنامک اعداد و شمار کا شماریاتی مجموعہ اور دوسری گورنر کی سالانہ رپورٹ 24-2023 ہے، جو کہ 30 جون 2024 کو ”گورنر کے ریمارکس“ کے عنوان سے پیش لفظ کے ساتھ ختم ہوئی جس کے بعد بینک کی ٹیم کی جانب سے تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
شماریاتی مجموعہ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں حقیقی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 2.5 فیصد رہی (2023 میں 0.2 فیصد کے مقابلے میں)، جس کی بنیاد 6.4 فیصد زرعی شرح نمو پر تھی (گزشتہ سال 2.2 فیصد کے مقابلے میں)، صنعت میں 1.1 فیصد (2023 میں 3.7 فیصد کے مقابلے میں)، اور خدمات کے شعبے میں 2.2 فیصد نمو رہی، جو گزشتہ سال 0.02 فیصد تھی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقدین سال 2024 میں 2023 کے مقابلے میں بہتری کو اس بات کا غیراعلانیہ اعتراف سمجھ سکتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے ان کی پالیسیوں کو معیشت کے لیے نقصان دہ تسلیم کیا ہے، جس کی وجہ سے ترقی کی سطح بہت نیچے جا چکی تھی۔ تاہم، اب توجہ دو تشویشناک عوامل کی طرف منتقل ہونی چاہیے، خاص طور پر:(i) سال 2024 کے دوران زرعی پیداوار میں اضافہ ایک سال پہلے تباہ کن سیلاب کے بعد متوقع تھا۔ تاہم، یہ نمو شدید حد تک محدود ہوسکتی ہے کیونکہ معاشی ٹیم کے دو رہنماؤں - گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ - نے جاری 37 ماہ کے پروگرام کے تحت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے ”فوڈ سیکیورٹی کی اہمیت کو نوٹ کرتے ہوئے ، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ حکومتی سطح پر زرعی اشیاء، بشمول کھاد، کے بازاروں میں مداخلتیں اب موزوں نہیں ہیں۔“
اس مداخلت نے نجی شعبے کی سرگرمیوں اور جدت طرازی کو دبانے، قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ذخیرہ اندوزی کو بڑھاوا دینے اور مالی استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ 2025 کے خریف فصل سیزن کے لئے توقعات طے کرنے اور رکاوٹوں کو کم سے کم کرنے کے لئے، ہم ستمبر 2024 کے آخر تک عبوری انتظامات کیلئے اپنی حکمت عملی پیش کریں گے؛ اور(ii)سال 2024 میں صنعت کی کارکردگی 2023 کے مقابلے میں زیادہ خراب رہی، جب کہ آئی ایم ایف کے عملے نے یہ بات واضح کی کہ ”کمزور برآمدات کے علاوہ، پاکستان جدید اور پیچیدہ برآمدی اشیاء کی پیداوار میں جدت لانے اور ترقی کرنے میں ناکام رہا ہے… مسلسل پالیسی کی وجہ سے وسائل کی غلط تقسیم سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کررہی ہے اور کم پیداواری شعبوں میں وسائل کو محدود کر کے کل پیداوار (ٹی ایف پی) کو بڑھانے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔“
مختلف شعبوں میں مزدوروں کی پیداواری صلاحیت میں پائے جانے والے مستقل اختلافات سے وسائل کی غلط تقسیم فوری طور پر واضح ہو جاتی ہے۔ یہ رائے اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہماری حکومت نے مخصوص صنعتوں کے لیے کنسیشنل فنڈنگ اور محصولات کو ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور یہ عہد کیا ہے کہ “ہم کسی بھی نئے یا موجودہ خصوصی اقتصادی زونز کے لیے نئے مالیاتی مراعات فراہم کرنے سے گریز کریں گے، اور موجودہ زونز کی تجدید نہیں کریں گے، کیونکہ ایس ای زیڈز کاروباری ماحول میں پہلے سے موجود رکاوٹوں کے عارضی حل کے لیے بنائے گئے ہیں۔ وہ آگے چل کر نئے ایس ای زیڈ یا ای پی زیڈ بنانے سے بھی گریز کریں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جیسے جیسے یہ وعدہ نافذ العمل ہوگا صنعتی پیداوار پر مزید سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے جس کے نتیجے میں اس شعبے کی رواں سال متوقع نمو اور 2025 کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے پر مجبور ہونا پڑا کہ “خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تجویز نہیں کرے گی، نہ ہی حکومت کسی بھی قسم کی ریگولیٹری، اخراجات، یا ٹیکس پر مبنی مراعات فراہم کرے گی، یا کوئی گارنٹی شدہ منافع، یا کوئی اور اقدام کرے گی جو سرمایہ کاری کے منظرنامے کو متاثر کر سکے۔ ہم ایس آئی ایف سی آپریشنز کے لئے بہترین شفافیت اور احتساب کے طریقوں کا ایک سیٹ بھی قائم کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایس آئی ایف سی کے تحت کی جانے والی تمام سرمایہ کاری معیاری پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے نتائج کا نتیجہ ہو۔
گورنر کے پیش لفظ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ “بلند شرح سود اور مالیاتی شمولیت اور ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اسٹیٹ بینک کی کوششوں کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر کے کل ڈپازٹس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس سے گردشی کرنسی اور ڈپازٹ کے تناسب میں کمی واقع ہوئی۔
بیرونی فنانسنگ میں کمی کے درمیان بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے مقامی بینکوں پر بڑھتے ہوئے انحصار کی وجہ سے ، بینکوں نے ان ڈپازٹس کی سرکاری سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی کیونکہ نجی شعبے کے قرضوں کی طلب کم رہی — جو کم صنعتی نمو کی بھی وضاحت کرتی ہے۔
پیش لفظ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “بینکنگ کے شعبے کا سرمایہ کی مناسبیت کا تناسب، اثاثوں کا معیار، اور لیکویڈیٹی کے اشارے بھی بہتر ہوئے ہیں، جس سے ملک کے مالیاتی شعبے کو مجموعی طور پر مالی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملی ہے۔اقتصادی ٹیم کے رہنماؤں نےآئی ایم ایف سے وعدہ کیا کہ “اسٹیٹ بینک کی مالیاتی اداروں کی ملکیت سے پیدا ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لئے، ہم مالی سال 25 کے آخر تک ان مفادات کو ختم کرنے یا حکومت کو منتقل کرنے کی اپنی کوششوں کو دگنا کریں گے۔
مزید برآں، ہم اس بات سے پریشان ہیں کہ زیادہ تر مالیاتی ادارے اپنے مالیات کے مقصد پر بنیادی طور پر توجہ مرکوز نہیں کر رہے، بلکہ بنیادی طور پر حکومت کی سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی طرف مائل ہوچکے ہیں۔ اس شعبے کو یکجا کرنا اورڈی ایف آئی کے کاروباری ماڈل کا از سر نو ڈیزائن، ایک نظر ثانی شدہ ریگولیٹری نظام کے ساتھ جو ان کے مقصد کی تعمیل کو یقینی بنائے، پاکستان کی درمیانی مدت کی نمو کو سہارا دینے کی بہت صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ “سی ڈی این ایس (قومی بچت مراکز) کے بارے میں ہمارے آئندہ جائزے سے مناسب اقدامات کرنے کا بھی عزم ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سرکاری شعبہ نہ تو نجی اداروں کے افعال کی نقل کرے اور نہ ہی ان میں ترقی اور جدت طرازی کو روکے، خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی بینکوں کے ذریعہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور مارکیٹ کی بنیاد پر بچت کے مواقع تک رسائی حاصل کررہے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کی جانب سے سی ڈی این ایس جمع شدہ رقوم میں کمی کی جائے گی، جو ممکنہ طور پر ملک کو بجٹ کے لحاظ سے زیادہ بڑے مالیاتی خسارے کی طرف دھکیل دے گی۔
یہ توقع کی جانی چاہئے کہ اگرچہ اسٹیٹ بینک اور فنانس ڈویژن جاری آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد کی وجہ سے اعداد و شمار میں بہتری کو اجاگر کر رہے ہیں لیکن آئی ایم ایف نے خود اس پروگرام کے لئے خطرات کو زیادہ قرار دیا ہے کیونکہ “ساورن اسٹریس کا مجموعی خطرہ زیادہ ہے ،جو بلند قرضوں اور مجموعی مالی ضروریات اور کم ریزرو بفرز کی وجہ سے اعلی سطح کی کمزوری کی عکاسی کرتا ہے۔اس نے درمیانی مدت کے خطرات کو بھی زیادہ قرار دیا ہے (جس میں غیر مساوی پروگرام کے نفاذ، سیاسی خطرات، اور اعلی مجموعی مالی ضروریات کے پیش نظر مناسب کثیر الجہتی اور دوطرفہ فنانسنگ تک رسائی شامل ہے) جبکہ طویل مدتی خطرات کو فطری طور پر معتدل قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس مدت میں یہ فرض کیا جاتا ہے کہ حکام نے تقریبا تمام سیاسی چیلنجنگ حالات کے باوجود عمل درآمد کیا ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments