متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کی کوششوں میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پیوٹن نے اتوار کے روز شیخ محمد سے غیر رسمی بات چیت کے لیے ملاقات کی جو آدھی رات تک ماسکو کے باہر ان کی رہائش گاہ پر جاری رہی۔

شیخ محمد نے کریملن میں ایک مترجم کے ذریعے پیوٹن کو بتایا، “ہم قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس سمت میں کام کرتے رہیں گے۔ ہم بحرانوں کو حل کرنے، امن اور دونوں فریقوں کے مفاد میں کوئی بھی کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

پیوٹن اس سے قبل شیخ محمد اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی یوکرین کے معاملے پر ثالثی کی کوششوں کی تعریف کر چکے ہیں۔

Comments

200 حروف