نیوزی لینڈ نے اتوار کو بنگلورو میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 36 سال میں بھارتی سرزمین پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا ہے۔

بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکارمیچ کے پانچویں دن 107 رنز کے تعاقب میں، نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم کو بغیر کوئی رن بنائے کھودیا ، بعدازاں ڈیون کونوے بھی آئوٹ ہوگئے، اس کے بعد ول ینگ نے 48 اور رچن رویندرا نے 39 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 110-2 تک پہنچایا اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

Comments

200 حروف