حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیاگیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کو شمال اسرائیلی ٹاؤن سیزریا میں واقع گھر پر ڈرون داغا گیا۔

ترجمان کے مطابق رہائشگاہ پر ڈرون حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم موجود نہیں تھے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک ڈرون لبنان سے لانچ کیا گیا اور اس نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے ۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں کہ وہ عمارت کیا تھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے مزید دو ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آواز ساحلی قصبے سیزریا میں سنی گئی جہاں نیتن یاہو چھٹیاں گزاررہے ہیں۔

ڈرون حملے کی ذمہ داری فوری طور پر لبنانی حزب اللہ نے قبول نہیں کی ہے، جو گزشتہ اکتوبر سے اسرائیل کے ساتھ جنگ کررہی ہے۔

Comments

200 حروف