ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسپنر نعمان علی کی 8 وکٹوں کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نعمان علی نے 46 رنز دے کر 8 اور ساجد خان نے 93 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

فروری 2021 کے بعد یہ پاکستان کی پہلی ہوم جیت ہے۔

تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکت دی تھی ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نعمان علی نے 147 رنز دے کر 11 جب کہ ساجد علی نے 204 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں، یہ پاکستان کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب دو گیند بازوں نے ایک ٹیسٹ میں تمام 20 وکٹیں حاصل کی ہو۔

پاکستان نے اپنی سرزمین پر آخری ٹیسٹ 3 سال قبل راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جیتا تھا۔ اس کے بعد 11 ہوم ٹیسٹ بغیر کسی جیت کے کھیلے گئے۔

یہ شان مسعود کی بطور کپتان پہلی جیت ہے جس میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں 3-0 اور 2-0 سے وائٹ واش بھی شامل ہے۔

بابراعظم کو پہلی ٹیسٹ شکست کے بعد چار تبدیلیوں میں سے ایک کے طور پر باہر نکالنے کا فیصلہ اور دوبارہ استعمال شدہ پچ پر تین اسپنرز کے ساتھ کھیلنا بھرپور فائدہ مند ثابت ہوا۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے شروعات کرتے ہوئے اسپن پچ پر مہمان ٹیم صرف 108 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔ دن کے دوسرے اوور میں محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفرادی اسکور پر ساجد علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بعدازاں جو روٹ 18 اور ہیری بروک 16، جیمی اسمتھ 6، بریڈن کارس 27، جیک لیچ ایک اور شعیب بشیر صفر رن پر پویلین لوٹے۔ کپتان بین اسٹوکس کی مزاحمتی اننگز 37 رنز تک محدود رہی۔

Comments

200 حروف