مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ...
شائع October 17, 2024

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 5 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو روپیہ 277.84 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ڈالر11 ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا کیونکہ آئندہ امریکی انتخابات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اور امریکی معیشت میں لچک بڑھنے کے ساتھ ہی فیڈرل ریزرو اپنے ہم منصبوں کے مقابلے میں شرح سود میں نرمی میں کم جارحانہ رویہ اختیار کرے گا۔

ڈالر کو نہ صرف امریکی معیشت کے مثبت اعدادوشمار کی مدد حاصل ہوئی، جس کی وجہ سے تاجروں نے فیڈ کی شرح سود میں کٹوتیوں کی توقعات کم کردی ہیں، بلکہ آئندہ ماہ کے انتخابات میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے امکان نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔

وسیع تر مارکیٹ میں ڈالر فرنٹ فٹ پر تھا جس نے پچھلے 11 ہفتوں کی بلند سطح کو عبور کیا ۔

ڈالر انڈیکس آخری بار 103.51 پر مستحکم تھا جو گزشتہ سیشن میں 103.60 کی سطح پر دیکھا گیا تھا۔

کرنسی کی برابری کا اہم اشارہ تیل کی قیمتیں جمعرات کو دو ہفتوں کی کم ترین سطح سے بڑھ گئیں، سرمایہ کاروں کی نظریں مشرق وسطی میں پیش رفت اور چین کے محرک منصوبوں پر مزید تفصیلات کے ساتھ امریکی تیل انونٹری کے سرکاری اعدادوشمار کے اجراء کا انتظار کررہی ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچر 17 سینٹ یا 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 74.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 19 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے سے 70.58 ڈالر فی بیرل رہی۔

دونوں بینچ مارک بدھ کو مسلسل دوسرے دن 2 اکتوبر کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئے۔

Comments

200 حروف