پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے پرجاپہنچی ہے ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر کے نمایاں اضافے سے2675 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2200 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا ہے ۔
اسی طرح دس گرام سونا ٓ1886 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
عالمی سطح پر بدھ کو سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ امریکی محکمہ خزانہ کے منافع میں کمی آئی، جبکہ مارکیٹ کے شرکاء نے مستقبل قریب میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے مزید امریکی اقتصادی اعداد و شمار کا انتظار کیا۔
سرمایہ کار جمعرات کو امریکی خوردہ فروخت، صنعتی پیداوار اور ہفتہ وار بے روزگاری کے دعووں کے اعداد و شمار کے منتظر تھے، تاکہ فیڈرل ریزرو بینک کے مالیاتی نرمی کے چکر پر نئے اشارے مل سکیں۔
ٹریڈرز نومبر میں فیڈ ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کے 97.2 فیصد امکانات میں قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔
Comments