گزشتہ سیشن میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بین الاقوامی نرخوں میں کمی ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے ہوگئی۔
پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثناء منگل کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2,653 ڈالر ہوگئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔
گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
Comments