اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ (ای ایف ای آر ٹی) نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے دوران 8.55 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 9.58 ارب روپے کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 6.41 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ آمدن 7.17 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ آمدنی مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہے، جس نے توقع تھی کہ اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کی آمدنی 5 روپے فی حصص کے قریب رہے گی۔

اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے 14 اکتوبر کو منعقدہ اپنے اجلاس میں تیسری سہ ماہی کے لئے 2.5 روپے فی حصص یعنی 25 فیصد پر عبوری نقد منافع کا بھی اعلان کیا۔ یہ عبوری نقد منافع کے علاوہ ہے جو پہلے ہی 11 روپے فی حصص یعنی 110 فیصد پر ادا کیا جا چکا ہے۔

مجموعی بنیادوں پر اینگرو فرٹیلائزرز کی آمدنی مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں تقریبا 11 فیصد کم ہوکر 58.64 ارب روپے رہی جو مالی سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں 66.17 ارب روپے تھی۔

آمدنی میں کمی کے باعث فرٹیلائزر مینوفیکچررز کا مجموعی منافع 13 فیصد کم ہو کر 20.99 ارب روپے کے مقابلے میں 18.31 ارب روپے رہ گیا۔ نتیجتاً مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں منافع کا مارجن کم ہو کر 31.2 فیصد رہ گیا جو گزشتہ سال کے 31.7 فیصد سے کم ہے۔

مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ کے سود کے اخراجات 155 فیصد اضافے کے ساتھ 1.28 ارب روپے تک پہنچ گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 499.3 ملین روپے تھے۔ فنانس کی لاگت میں اضافے کو اس مدت کے دوران شرح سود میں اضافے سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔

اس کے نتیجے میں کمپنی نے مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 14.03 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) حاصل کیا جو 11 فیصد سے زائد کی کمی ہے۔

اس عرصے کے دوران کمپنی نے مالی سال 2024 کی تیسری سہ ماہی میں 5.5 ارب روپے ٹیکس ادا کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 6.2 ارب روپے کے مقابلے میں کم ہے۔

Comments

200 حروف