نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارلیمانی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر میں ملاقات کریں گے۔
ان کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ہوں گے۔
حکومتی وفد مجوزہ آئینی ترمیم پر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اعتماد میں لے گا۔
دریں اثنا گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزراء احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔
Comments