پاکستان

گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت: وزیرخزانہ کی مسائل کے حل کی یقین دہانی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کو مقامی مینوفیکچررز کو متاثر کرنے والی اسمگلنگ کے مسئلے کو حل...
شائع October 12, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کے عہدیداروں کو یقین دلایا کہ وہ اسمگلنگ کے مسئلے کو حل اور پاکستان میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے اقدامات کریں گے۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اور صنعت کے رہنماؤں کے درمیان گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی صنعت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزراء نے یقین دلایا کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

شیخ عمر ریحان نے وزرائے خزانہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان مشکل معاشی حالات کا اعتراف کیا جن کے تحت انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیرخزانہ نے عہدہ سنبھالا تو پاکستان شدید معاشی بحران، زرمبادلہ ذخائر میں کمی، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور کاروباری برادری میں اعتماد کی کمی سے دوچار تھا۔

مزید برآں، مقامی صنعتیں ٹیکس کے پیچیدہ مسائل اور روپے کی قدر میں تیزی سے کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے اور کاروباری اعتماد بتدریج بحال ہورہا ہے۔

چیئرمین پی وی ایم اے نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے گھی اور تیل کی صنعت میں مقامی مینوفیکچررز کو متاثر کرنے والے ٹیکسوں اور اسمگلنگ کے حوالے سے اہم خدشات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء نے غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ صحیح حمایت اور سہولیات سے پاکستان میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ملک کا درآمدات پر انحصار کم کرنے اور درآمدی بل کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف