پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے نئے ماڈل ’ایوری‘ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، ساتھ ہی بولان کی پروڈکشن بند کردی ہے جو عوام میں کئی وجوہات کی بنا پر مقبول رہی ہے ۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز شفیق شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ کمپنی 13 اکتوبر 2024 کو پاکستان بھر میں مجاز شورومز میں ایوری کی نمائش کرے گی۔

شفیق شیخ نے کہا کہ ممکنہ خریدار اسی دن گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو بھی لے سکتے ہیں۔

یہ لانچنگ صارفین کو جدید، قابل اعتماد اور سستی نقل وحمل کے حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی پاکستان میں ایک معروف آٹوموبائل مینوفیکچرر ہے، جو سوزوکی آلٹو، سوئفٹ اور کلٹس جیسے اپنے برانڈز کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ملک میں حجم کے لحاظ سے سب سے بڑا مسافر کار اسمبلر / مینوفیکچرر ہے۔

آٹو سیکٹر کے ماہر اور پاپام کے سابق چیئرمین مشہود خان نے کہا کہ انہیں اس شعبے میں ایک خلا نظر آتا ہے جسے سوزوکی ایوری پورا کر سکتی ہے۔

انہوں نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ “میرے خیال میں یہ اچھا پرفارم کرے گا۔

ایوری ایک ایسی گاڑی ہے جسے تجارتی طور پر اسکول وین کے ساتھ ساتھ اپنے پیشرو بولان کی طرح لوڈنگ گاڑی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دریں اثنا آٹو ماہرین نے پاکستانی مارکیٹ میں نئی سستی گاڑی کے داخلے کو سراہا۔

آٹو سیکٹر کے تجزیہ کار اور ویب سائٹ carspirit.pk کے بانی عثمان انصاری نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ سوزوکی ایوری کی مقامی مارکیٹ میں انٹری ایک اچھا فیصلہ ہے۔

سوزوکی ایوری کی قیمت 26 لاکھ روپے سے 27 لاکھ روپے کے درمیان متوقع ہے۔

تاہم واحد تشویش یہ ہے کہ سوزوکی ایوری کا آٹومیٹک ورژن متعارف نہیں کرایا جائے گا، جسے اب ایک اہم فیچر سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے آٹو سیکٹر کے تجزیہ کار ابرار پولانی نے بھی اس کی متوقع قیمت 26 لاکھ روپے بتائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی میں بہتر سیفٹی فیچرز ہوں گے۔

تجزیہ کار نے بتایا کہ گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار خاص طور پر 1000 سی سی کیٹیگری سے کم گاڑیوں کے لیے بہتر ہو رہے ہیں۔ توقعات یہ ہیں کہ ہر کوئی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوگا۔

Comments

200 حروف