سپلائی معطلی کے خدشات میں کمی پر برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل کمی
- برینٹ کروڈ کے سودے 3.57 ڈالر یا 4.41 فیصد کی کمی سے 77.36 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے
اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع اور خلیج میکسیکو کے بڑے سمندری طوفان کی وجہ سے رسد میں خلل پڑنے کے خدشے کم ہونے کے پیش نظر منگل کے روز بین الاقوامی تیل کے بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر میں 4 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی۔
برینٹ کروڈ کے سودے 3.57 ڈالر یا 4.41 فیصد کی کمی سے 77.36 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 3.68 ڈالر یا 4.77 فیصد کمی کے ساتھ 73.45 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ایک سال میں سب سے زیادہ ہفتہ وار اضافے کے بعد پیر کو اگست کے بعد پہلی بار برینٹ کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔
سرمایہ کاری بینک جولیس بیئر کے نوربرٹ روکر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے اور اس سے تیل کی فراہمی میں خلل پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سب سے زیادہ امکان یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور سال کے آخر سے پہلے اس میں ایک بار پھر کمی واقع ہو رہی ہے۔
حزب اللہ نے منگل کے روز اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کے دروازے کھلے رکھے ہیں جبکہ اسرائیلی افواج نے لبنان کے جنوب میں نئی دراندازی کرکے ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے ساتھ کشیدگی بڑھادی ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے منگل کے روز کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ کے مقتول رہنما سید حسن نصراللہ کا متبادل بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کا آغاز یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ہوا تھا۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے آپشنز پر غور کر رہا ہے جس کے بعد ایران کی تیل تنصیبات کو ممکنہ ہدف سمجھا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یواؤ گیلنٹ نے منگل کے روز کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ کے قتل ہونے والے رہنما سید حسن نصراللہ کے جانشین کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کا امکان نہیں ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کسی دوسرے ہدف پر توجہ مرکوز کی تو تیل کی قیمتوں پر شدید دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
پی وی ایم کے تجزیہ کار تماس ورگا نے کہاکہ اگرچہ یہ دعویٰ کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا کہ تنازع میں ایران کے براہ راست اور خطرناک حدتک ملوث ہونے کا معاملہ ختم ہوچکا ہے تاہم ایرانی تیل کے بنیادی ڈھانچے پر اسرائیلی حملوں کی دھمکیاں اب تک حقیقت نہیں بنیں۔
امریکہ میں سمندری طوفان ملٹن پیر کے روز خلیج میکسیکو میں کم از کم ایک تیل اور گیس پلیٹ فارم کو بند کرنے کے بعد فلوریڈا کی جانب بڑھتے ہوئے کیٹیگری 5 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا۔
تاجروں کی نظریں تازہ ترین امریکی خام تیل کے ذخائر کے ڈیٹا پر بھی ہوں گی جبکہ تجزیہ کاروں کی توقع ہے کہ 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں 1.9 ملین بیرل کا اضافہ ہو گا، جیسا کہ رائٹرز کے ابتدائی سروے سے معلوم ہوا ہے۔
امریکن پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق 20:30 بجے امریکی انونٹریز کے اعداد و شمار جاری کرے گاجس کے بعد بدھ کو انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے سرکاری اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔
Comments