فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے اینڈ کے) کے ٹیکس حکام کے درمیان ایک تنازعہ پیدا ہو گیا ہے جو اے جے اینڈ کے میں کی گئی اشیاء، خدمات اور معاہدوں کی فروخت پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی کٹوتی/ وِدہولڈنگ سے متعلق ہے۔

ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ یہ مسئلہ آزاد جموں و کشمیر میں کئے گئے معاہدوں اور فراہمی کے لئے ادائیگی کرنے والے ود ہولڈنگ ایجنٹوں کی قانونی ذمہ داریوں سے متعلق ہے۔

وزارت خزانہ نے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی ہے کہ آیا آزاد جموں و کشمیر میں اشیاء، خدمات اور معاہدوں کی فروخت پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی وصولی / کٹوتی کا دائرہ اختیار ایف بی آر یا آزاد جموں و کشمیر سی بی آر کے پاس ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا موقف ہے کہ چونکہ ٹیکس کی شرح آزاد جموں و کشمیر میں آتی ہے لہٰذا ٹیکس آزاد جموں و کشمیر ریونیو اتھارٹی میں جمع کرایا جائے۔ تاہم یہ معاملہ ایف بی آر ممبر پالیسی کو بھجوایا جا رہا ہے تاکہ اس میں شامل قانونی امور کا بغور جائزہ لیا جا سکے۔

ایف بی آر کو وزارت خزانہ اور آزاد جموں و کشمیر کے ٹیکس حکام دونوں کے لئے ضروری وضاحت جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

وزارت دفاع نے اس معاملے کے بارے میں وزارت خزانہ کو بھی مطلع کیا ہے۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو (نارتھ زون) مظفر آباد نے ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) کو خط لکھ کر بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکومت پاکستان کا وفاقی ٹیکس اکٹھا کرنے والا ادارہ ہے جو پاکستان کے چاروں صوبوں سے انکم ٹیکس وصول کرتا ہے، سوائے آزاد جموں و کشمیر کے جہاں اسے ٹیکس جمع کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

آزاد جموں و کشمیر، سی بی آر، ایکٹ 2020 کے تحت قائم سینٹرل بورڈ آف ریونیو آزاد جموں و کشمیر قانونی طور پر ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے فیلڈ فارمیشنز کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر کے علاقے میں ٹیکس (بشمول انکم ٹیکس) جمع کرنے کا مجاز ہے۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو نے مزید درخواست کی کہ آزاد جموں و کشمیر سے متعلق خریداریوں/ خدمات/ معاہدوں کی ادائیگیوں پر مقررہ شرحوں کے مطابق انکم ٹیکس/ سیلز ٹیکس وصول کریں اور اسے ایف بی آر کے بجائے آزاد جموں و کشمیر سی بی آر کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ایم اے جی کے دفتر نے وزارت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ضروری وضاحت کے لئے ایف بی آر سے رابطہ کریں۔

آزاد جموں و کشمیر کے ٹیکس حکام نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اپنی منفرد حیثیت کی وجہ سے مین لینڈ پاکستان کے باقی ٹیکس دائرہ اختیار سے ایک الگ ٹیکس ادارہ ہے۔ ایف بی آر حکومت پاکستان کا وفاقی ٹیکس جمع کرنے والا ادارہ ہے جو پاکستان کے چاروں صوبوں سے انکم ٹیکس جمع کرتا ہے ، سوائے آزاد جموں و کشمیر کےجہاں اسے ٹیکس جمع کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اے جے اینڈ کے کونسل بورڈ آف ریونیو کو اس علاقے سے ٹیکس وصول کرنے کا قانونی اختیار دیا گیا ہے۔

تمام بینک، سیلولر کمپنیاں، غیر ملکی کمپنیاں، جو بڑے منصوبوں جیسے نیلم-جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، منگلا ڈیم اپ ریزنگ پراجیکٹ، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر معاہدے کر رہی ہیں، اور وفاقی حکومت کے ادارے جو آزاد جموں و کشمیراور پاکستان دونوں میں کام کر رہے ہیں، آزاد جموں و کشمیر سی بی آر میں ٹیکس جمع کروا رہے ہیں اور اپنے اپنے کاروبار کے حصے کے مطابق دونوں جگہوں پر ٹیکس گوشوارے جمع کرتے ہیں۔

اسی طرح دونوں ٹیکس دائرہ اختیار / علاقوں میں بیک وقت کام کرنے والی تنظیمیں / کمپنیاں / ادارے اپنے متعلقہ دائرہ اختیار میں ٹیکس کاٹ رہے ہیں / جمع کر رہے ہیں اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقے کی صورت میں آزاد جموں و کشمیر کے سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کررہے ہیں اور ایف بی آر ٹیکس دائرہ اختیار کی صورت میں اکاؤنٹ میں جمع کررہے ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان دونوں ٹیکس دائرہ کار میں کام کرنے والے یہ تمام ادارے / بینک / کمپنیاں / ادارے دونوں مقامات پر جمع کردہ ٹیکس کے حصے کی بنیاد پر دونوں دائرہ اختیار میں گوشوارے جمع کرارہے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف