سری لنکا کے 12.5 ارب ڈالر کے بانڈ ہولڈرز کے قرض کی نئی تشکیل کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگرقرض دہندگان کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ یہ بات سری لنکا کے وزیر خزانہ نے جمعے کو بتائی ہے جو اس کی نازک معشیت کی بحالی کی جانب اہم پیشرفت ہوسکتی ہے۔

سری لنکا مئی 2022 میں پہلی بار اپنے غیر ملکی قرضوں کو ادا کرنے سے قاصر رہا اور اس کے نتیجے میں وہ ڈیفالٹ کرگیا تھا۔ سری لنکن معشیت اس دوران بحران کی لپیٹ میں رہی اور قرض کے بوجھ تلے دبے رہنے سے اس کے زرمبادلہ کے ذخائر بدترین کمی پر پہنچ گئے تھے۔

گزشتہ ماہ سری لنکا نے قرض دہندگان کے ساتھ 12.5 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز کی تنظیم نو کے معاہدے کا مسودہ تیار کیا تھا اور جمعہ کو کہا تھا کہ اسے آئی ایم ایف اور اس کے دوطرفہ قرض دہندگان بشمول بھارت، چین اور جاپان سے اس کی حمایت حاصل ہے۔

سری لنکا کی مالیات کی وزارت نے کہا ہے کہ اسے سرکاری قرض دہندگان کمیٹی سے باقاعدہ تصدیق ملی ہے کہ اصولی معاہدے کی شرائط ”موازنہ کے سلوک“ کے اصول کے مطابق ہیں۔

Comments

200 حروف