سخت مالیاتی اور مالی پالیسیوں کا فائدہ مہنگائی میں کمی کی صورت میں سامنے آ رہا ہے۔ عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی اس کے نتیجے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ مہنگائی تقریباً 4 سال کی کم ترین سطح 6.9 فیصد پر آ گئی ہے، تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ مالی سال 25 کی اوسط 6.5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے درمیانی مدت کے ہدف 5 سے 7 فیصد کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومت کو 2.7 ٹریلین روپے کا منافع ادا کرنے کی وجہ سے وزارت خزانہ کے خزانے میں لیکوڈیٹی کی بھرمار ہے۔ اس سے وزارت خزانہ کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جس نے حال ہی میں کہا ہے کہ ”حکومت اپنی شرائط پر قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے“۔ لہٰذا اس کا سہرا موجودہ وزیر خزانہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے وسیع بینکاری تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خزانے کو موثر طریقے سے سنبھالا۔
حکومت نے حال ہی میں اپنے سود کے اخراجات کو کم کرنے کے لئے ٹریژری بلوں کی دوبارہ خریداری شروع کی ہے۔ حکمت عملی یہ ہے کہ حکومت کو اسٹیٹ بینک سے ملنے والی نقد رقم (اس کے منافع کے طور پر) کو اخراجات اور اس سال دسمبر میں بڑے پیمانے پر پختہ ہونے والی سیکیورٹیز کی دوبارہ خریداری کے لئے استعمال کیا جائے۔ یہ ایک سمجھدار اقدام ہے، تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ یقینی طور پر اچھی خبر ہے۔ تاہم اطمینان کی کوئی گنجائش نہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر خزانہ اس صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مواقع سے آگاہ ہیں۔ وہ کم قیمت پر قرض کی دوبارہ پروفائلنگ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ 10 سالہ پی آئی بیز پر ثانوی مارکیٹ کا منافع کم ہو کر 12 فیصد رہ گیا ہے اور اس میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اب وقت ہے کہ طویل مدتی طے شدہ پی آئی بیز کا اجراء شروع کیا جائے تاکہ کم قیمت پر میچورٹی پروفائل کو بہتر بنایا جا سکے جبکہ سود کی شرح نیچے کی طرف جا رہی ہے۔ حکومت کو بینکوں پر بھی زور دینا چاہئے کہ وہ سرکاری سیکورٹیز کو براہ راست صارفین کو فروخت کریں۔ اگرچہ یہ آپشن غیر مسابقتی بولی کے ذریعے موجود ہے ، لیکن بینک اس کو فروغ دینے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ وہ اسپریڈ کمانے کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ بہترین وقت ہے کہ بینکوں کو آگے بڑھنے پر اکسایا جائے، کیونکہ وہ اپنے ایڈوانس ٹو ڈپازٹ تناسب (اے ڈی آر) کو بہتر بنانے کے لیے ایڈوانس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ کم اے ڈی آر پر زیادہ ٹیکس سے بچ سکیں۔
بینک کائبور میں منفی 1159 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) پر قرض دے رہے ہیں، جس سے چند کمپنیوں کو سنگل ڈیجٹ شرح پر قرض حاصل کرنے کی اجازت مل رہی ہے، حالانکہ پالیسی ریٹ 17.5 فیصد پر برقرار ہے۔ بینک کی ڈپازٹ بیس جتنی بڑی ہوگی، اتنی ہی بڑی رعایت دی جائے گی، جس سے قرض لینے والے حقیقی مستفید ہوں گے۔
پیداواری کمپنیوں کو بڑھانے کے لیے بڑھتی ہوئی ایڈوانسز بہترین طریقہ ہے کہ کم مہنگائی کا فائدہ اٹھایا جائے۔ وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے خواہاں ہیں، لیکن حکومت کو براہ راست سبسڈی یا ٹیکس میں کمی سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے بجائے، اسے نجی شعبے کی حمایت کرنی چاہیے، جو روزگار پیدا کرتا ہے اور وسیع تر آبادی کے لئے خوشحالی کو فروغ دیتا ہے۔
نجی شعبے کا جی ڈی پی میں کریڈٹ کا تناسب کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے، جیسا کہ سرمایہ کاری کا جی ڈی پی کے ساتھ ہے۔ اس سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے، جو نجی شعبے کی قیادت میں ہو۔ وزیر خزانہ کو نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہئے جس سے پائیدار ترقی آئے گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments