اسرائیل نے بیروت پر فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے جمعرات کی علی الصبح بیروت کے وسطی علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیلی افواج کو ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ ایک سال کے دوران لبنانی محاذ پر سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پارلیمان کے قریب واقع وسطی ضلع بخورہ میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 6 افراد شہید اور7 زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان کے واٹس ایپ گروپس پر گردش کرنے والی ایک تصویر، جس کی رائٹرز فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا، میں ایک عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہوا دکھایا گیا ہے جس کی پہلی منزل میں آگ لگی ہوئی ہے۔

لبنانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 3 میزائلوں نے جنوبی مضافاتی علاقے دہیہ کو بھی نشانہ بنایا جہاں گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ شہید ہوئے تھے۔

جنوبی مضافات میں بدھ کو ایک درجن سے زائد اسرائیلی حملے ہوئے۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے لبنانی دیہات کے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خالی کرچکے ہیں اور تاحکم ثانی واپس نہ آئیں۔

آئی ڈی ایف کے ترجمان اویچے اڈرائی نے جمعرات کو ایکس کو بتایا کہ آئی ڈی ایف کے چھاپے جاری ہیں۔ یمن کے ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

گروپ کے فوجی ترجمان یحییسری نے کہا کہ کہ آپریشن نے دشمن کی طرف سے نشاندہی یا مار گرائے بغیر ڈرونز کی آمد سے کامیابی کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کیے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل داغے جانے کے ایک روز بعد اسرائیل نے بدھ کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی لڑائی میں 8 فوجی مارے جاچکے ہیں ۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملے اور اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کے وعدے کے بعد بدھ کو لبنان میں باقاعدہ انفنٹری اور بکتر بند دستوں نے زمینی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے لبنان کے اندر اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا۔

پیر کو اسرائیلی افواج کی جانب سے سرحد پر پیش قدمی کے بعد پہلی بار زمینی جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے سرحدی قصبے مارون الراس کے قریب راکٹوں سے اسرائیل کے 3 مرکاوا ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے۔

Comments

200 حروف