وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے 5 ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے ہیں۔
اس حوالے سے ایف بی آر نے ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مختلف تجاویز تیار کرنے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے کام کی نشاندہی سے متعلق واضح ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد روڈ میپ پیش کرنے کے لیے 5 ورکنگ گروپس تشکیل دیئے ہیں۔
پہلے ورکنگ گروپ میں سیکرٹری آئی ٹی تانیہ ایدروس، چیئرمین ایف بی آر آصف پیر اور سی ای او پی ایس ڈبلیو شامل ہوں گے جو پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پی آر اے ایل) ٹرانسفارمیشن، ویلیو چین ڈیجیٹلائزیشن اور انٹرنل سسٹم ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
دوسرے ورکنگ گروپ میں وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چیئرمین ایف بی آر علی سرفراز حسین، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حامد یعقوب شیخ اور سیکرٹری فنانس ڈویژن شامل ہوں گے۔ ورکنگ گروپ ایچ آر/ صلاحیت میں اضافہ اور آپریشنز/ ماڈل ٹیکس آفس کے بارے میں تجاویز پیش کرے گا۔
تیسرا ورکنگ گروپ (انسداد اسمگلنگ، بی پی آر عملدرآمد، آر ایم ایس/اسکینرز (کسٹمز)، فیس لیس اور ڈیجیٹل کلید) سات ارکان پر مشتمل ہے جن میں وزیر ای اے ڈی، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری داخلہ، ڈاکٹر سعید جدون (سابق ممبر ایف بی آر)، ڈی جی ایم او، ڈی جی (ریفارمز اینڈ آٹومیشن) کسٹمز اور سی ای او پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) شامل ہیں۔
پالیسی تبدیلیوں سے متعلق ورکنگ گروپ میں وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر توقیر حسین شاہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او، پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن کے صدر، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین نادرا شامل ہوں گے۔
پانچواں ورکنگ گروپ (ڈونرز پروگرامز) ممبران پر مشتمل ہوگا جس میں وزیر ای اے ڈی، چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری ای اے ڈی، سیکریٹری فنانس اور ممبر (ریفارمز) ایف بی آر شامل ہوں گے۔
ورکنگ گروپس کے ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) میں ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان میں تمام مجوزہ مداخلتوں کے لئے مخصوص آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لینا اور حتمی شکل دینا، جہاں مناسب سمجھا جائے وہاں بہتری کی تجویز دینا، ہر مداخلت کے لئے مخصوص نفاذ کے طریقوں پر غور و خوض اور حتمی شکل دینا، زیادہ سے زیادہ نتائج اور ہموار رول آؤٹ کے لئے مجوزہ مداخلتوں کی ترتیب تجویز کرنا، ہر مداخلت کے لئے ٹائم لائنز کو حتمی شکل دینا، واضح طور پر ضروری قانون سازی کی تبدیلیوں / منظوریوں / وسائل کی وضاحت شامل ہے.
ورکنگ گروپس غور و خوض مکمل کریں گے اور حتمی عملدرآمد پلان کو تین دن کے اندر وزیر اعظم کی منظوری کے لئے ارسال کریں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments