امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو یوکرین کے لیے 8 بلین ڈالر سے زائد کی فوجی امداد کا اعلان کیا تاکہ کیف کو ”اس جنگ“ میں فتح حاصل کرنے میں مدد ملے۔ بائیڈن نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دورے کے موقع پر اس امداد کا اعلان کیا ہے۔

اس امداد میں 81 میل (130 کلومیٹر) تک کی رینج رکھنے والے جوائنٹ اسٹینڈ اپ ویپن نامی ایک گائیڈڈ گلائیڈ بم کی پہلی کھیپ بھی شامل ہے۔ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل یوکرین کو روسی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھیاروں میں ایک بڑی برتری فراہم کرتا ہے جس سے یوکرین کو محفوظ فاصلے سے حملہ کرنے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

یہ گلائیڈڈ، جو ہدف کو بڑی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، لڑاکا طیاروں سے گرایا جائے گا۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق، بائیڈن یہ اعلان نہیں کریں گے کہ واشنگٹن یوکرین کو روس کے اندر گہرے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی حمایت، جس پر روس نے فروری 2022 میں حملہ کیا، امریکی ترجیحات میں سرفہرست رہی ہے۔ جنوری میں اپنا صدارتی عہدہ چھوڑنے والے بائیڈن نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی امداد میں اضافہ اور اس جنگ میں یوکرین کی فتح میں مدد کے لیے اضافی اقدامات کا اعلان کر رہا ہوں۔

5.5 بلین ڈالر کی نئی امداد کا بڑا حصہ پیر کو امریکی مالی سال کے اختتام سے پہلے مختص کیا جائے گا جب فنڈنگ اتھارٹی کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ مزید 2.4 بلین ڈالر یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو کے تحت ہیں جو انتظامیہ کو یوکرین کے لیے امریکی اسٹاک سے ہتھیار دینے کے بجائے کمپنیوں سے خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ اس سے یوکرین کو اضافی فضائی دفاع، بغیر پائلٹ کے فضائی نظام اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے گولہ بارود کے ساتھ ساتھ یوکرین کے دفاعی صنعتی اڈے کو مضبوط بنانے اور اس کی دیکھ بھال اور برقرار رکھنے کی ضروریات میں مدد ملے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ اپنے منصوبے کے تحت محکمہ دفاع یوکرین کو اضافی پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس بیٹری اور مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرے گا۔

بائیڈن نے پینٹاگون کو حکم دیا ہے کہ وہ یوکرین کے ایف 16 پائلٹس کی تربیت میں توسیع کرے جس میں اگلے سال مزید 18 پائلٹوں کی تربیت میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔

زیلنسکی نے نئے فوجی امدادی پیکج پر بائیڈن اور امریکی کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اسے انتہائی موثر اور شفاف طریقے سے استعمال کرے گا۔

زیلینسکی نے پیٹریاٹ بیٹری، ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا ذکر کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں میں کہا امریکہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے وہ اشیاء فراہم کیں جو ہمارے لوگوں کی حفاظت کے لیے سب سے اہم ہیں۔

ریپبلکن کی زیلینسکی پر تنقید

روسی پابندیوں سے بچنے اور منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ”عالمی کرپٹو کرنسی نیٹ ورک“ کو ناکام بنانے کے لئے کارروائی کرے گا۔

بائیڈن نے کہا کہ وہ اگلے ماہ جرمنی میں یوکرین ڈیفنس کانٹیکٹ گروپ کا رہنما سطح کا اجلاس طلب کریں گے جس میں یوکرین کی حمایت کرنے والے 50 سے زائد ممالک کی کوششوں کو مربوط کیا جائے گا۔

بائیڈن سے ملاقات سے قبل زیلینسکی کیپیٹل ہاؤس میں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رہنماؤں سے ملاقات کریں گی۔

یوکرین کی دفاع کو امریکہ میں بڑی حد تک دو جماعتی حمایت حاصل ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ریپبلکن رہنما زیلنسکی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے وقت نکالیں گے۔ ایسا پارٹی کے رہنماؤں، بشمول ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، کی جانب سے اس کی حکومت پر بڑھتی ہوئی تنقید کے سبب ہے۔

ٹرمپ نے نو نومبر کے انتخابات کے لیے اپنی مہم کے دوران یوکرینی صدر پر تنقید کی ہے اور کم از کم اس وقت، زیلنسکی کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ سابق صدر نے بدھ کو شمالی کیرولائنا میں ایک مہم کے اجتماع میں زیلنسکی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک ایسے آدمی کو بلین ڈالر دے رہے ہیں جس نے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس، جو اس کے ڈیموکریٹک صدارتی حریف ہیں، کو بھی روس کے حملے کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے بہت سے ریپبلیکن ارکان زیلینسکی کے اتوار کے روز پنسلوانیا کے شہر اسکرنٹن میں اسلحے کی ایک فیکٹری کے دورے پر برہم ہیں، جہاں بائیڈن کی پرورش ہوئی تھی۔ ریپبلکن پارٹی کی زیر قیادت ایوان نمائندگان کی نگراں کمیٹی نے زیلنسکی کے دورے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن، جو ریپبلکن ہیں اور جمعرات کو زیلنسکی سے ان کی ملاقات متوقع نہیں ہے، نے مطالبہ کیا کہ زیلنسکی اپنے واشنگٹن کے سفیر کو اسکرینٹن کے دورے کی منصوبہ بندی پر برطرف کریں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مطالبہ فوجی امداد کی مخالفت کا دھمکی نہیں ہے۔

Comments

200 حروف