پاکستان میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی جو پاکستان میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثناء جمعرات کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق قیمت 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,665 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔

ماہرین نے سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل تناؤ، فیڈ ریٹ میں کمی اور چین اور بھارت جیسی بڑی مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو قرار دیا ہے۔

Comments

200 حروف