قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے کراچی کے بجلی صارفین کو کورونا سبسڈی کی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک کے سی ای او کو طلب کرلیا۔

تمام صنعتی ایسوسی ایشنز نے کورونا وبا کے دوران 33 ارب روپے کی سبسڈی کا دعویٰ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے نوٹس لیا ہے کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران کراچی کے بجلی صارفین کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا تھا۔

کراچی کی پاور یوٹیلٹی کے الیکٹرک نے شہر کے رہائشی، کمرشل اور صنعتی صارفین کو اعلان کردہ سبسڈی نہیں دی۔

قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے اس معاملے پر سی ای او کے الیکٹرک کو طلب کرلیا ہے۔

پارلیمانی باڈی کا اگلا اجلاس 27 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اٹارنی جنرل کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کی صنعتی تنظیموں نے اس معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خطوط لکھے تھے۔

اس سے قبل پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے اس معاملے پر نیپرا کو خط لکھا تھا۔

Comments

200 حروف