عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 471 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 72 ہزار 500 روپے پر جاپہنچی تھی ۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments