اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کردیے ہیں، پیر کو لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر تازہ حملے شروع کیے گئے ۔
ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ حزب اللہ نے گزشتہ کئی برسوں سے جنوبی لبنان میں گھروں اور عمارتوں میں کروز میزائلوں سمیت ہتھیاروں کا ذخیرہ کررکھا ہے۔
ڈینیئل ہگاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک فضائی ویڈیو بھی دکھائی جس میں انہوں نے بتایا کہ حزب اللہ کے کارکناب لبنان میں ایک شہری کے گھر سے کروز میزائل داغنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے لبنان کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
لبنان میں زمینی کارروائی سے متعلق صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ اسرائیل کے شمال سے بے دخل کیے گئے شہریوں کو واپسی لانے کے لیے ہمیں جو بھی کرنا پڑا وہ کریں گے۔
Comments