سری لنکا کے مارکسسٹ رہنما انورا کمارا ڈسانائیکے نے صدارت کے انتخابات میں ابتدائی طور پر 53 فیصد ووٹ لے کر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ حزب اختلاف کے رہنما ساجت پریماداسا 22 فیصد کے ساتھ دوسرے اور صدر رانیل وکرما سنگھے تیسرے نمبر پر ہیں۔
ڈسانائیکے نے نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا اور بدعنوانی کے خاتمے اور غریب پرور پالیسیوں کا وعدہ کیا۔ انہوں نے اقتدار میں آکر 45 دن کے اندر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا عہد بھی کیا۔
یہ انتخابات ملک کی پہلی معاشی بدحالی کے بعد ہو رہے ہیں، جس کے بعد آئی ایم ایف سے 2.9 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ ملا تھا۔ اگرچہ معیشت نے بحالی کے آثار دکھائے ہیں، لیکن بہت سے لوگ اب بھی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں اور نئے صدر سے بہتری کی امید رکھتے ہیں۔
ڈسانائیکے نے ٹیکسوں میں کمی اور آئی ایم ایف سے مشاورت کے ساتھ پالیسیوں میں تبدیلی کا وعدہ کیا ہے تاکہ معیشت کو استحکام دیا جا سکے اور قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments