پاکستان

اسحاق ڈار کی ڈسکوز کو ایچ آر ضروریات کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت

  • نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ڈسکوز کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کا اجلاس
شائع September 22, 2024

ہفتہ کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ڈسکوز سے کہا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ استعداد کار کے لیے فعال ضروریات اور آؤٹ سورسنگ کے اصولوں کی روشنی میں انسانی وسائل کی ضروریات کی سطح کا از سر نو جائزہ لیں۔

ان کے دفتر نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بھی شرکت کی۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ بات چیت ڈسکوز کی جانب سے انتہائی ضروری انسانی وسائل پر مرکوز تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسنز سے کہا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ کارکردگی، لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کے خاتمے اور کسٹمر کیئر کے لئے عملی ضروریات اور آؤٹ سورسنگ کے اصولوں کی روشنی میں انسانی وسائل کی ضروریات کی سطح کا ازسرنو جائزہ لیں۔ ان پر یہ بھی زور دیا گیا کہ وہ ان تمام پرانے عہدوں پر غور کریں جو اب بے کار ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے ڈسکوز میں گورننس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے مکمل عزم کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف