نجکاری کمیشن بورڈ نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کیلئے بولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقد کرے گا۔
اجلاس وفاقی وزیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کوالیفکیشن کی درخواست (آر ایس او کیو) کی شرائط کے تحت منظور شدہ تبدیلیوں کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی سفارشات پر غور کیا۔
نجکاری کمیشن نے فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں کنسورشیم، ایئربلیو لمیٹڈ، پاک ایتھنول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اور بلیو ورلڈ سٹی سمیت چھ بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments