پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔
دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر تک کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم اب اسے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا ہے جہاں پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی جبکہ پاکستانی کھلاڑی بھی اسی روز ملتان میں جمع ہوں گے۔
میچ کراچی سے ملتان منتقل کرنے کی وجہ آئندہ برس آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بڑی تبدیلی ہے جو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے باوجود ہم مداحوں کی سپورٹ کرنے اور ایک یادگار دورے کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہم ایک سخت مقابلے والی ٹیسٹ سیریز کا انتظار کر رہے ہیں اور مہمان نوازی کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کا نظر ثانی شدہ شیڈول:
7 سے 11 اکتوبر : پہلا ٹیسٹ، ملتان
15 سے 19 اکتوبر : دوسرا ٹیسٹ، ملتان
تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
Comments