عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ جمعے کو پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی جو پاکستان میں تازہ ترین ریکارڈ ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو سونے کی قیمت 800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا جمعہ کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق 35 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 2,612 ڈالر کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف