سونے کی قیمتوں کوایک بار پھر پر لگ گئے اور فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند تریں سطح 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2,577 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا بھی 685 روپے اضافے کے نمایاں اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف