دنیا
غزہ میں شہادتیں 41 ہزار 252 ہوگئیں، فلسطینی حکام
- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 شہادتیں بھی مجموعی تعداد میں شامل ہے
غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 41,252 ہوگئی ہے اور یہ جارحیت اب 12 ویں مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 497 افراد زخمی ہوچکی ہے۔
Comments