پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام کی تجویز کی وجہ یہ ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے خوفزدہ ہیں۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نئی آئینی ترامیم ملک کا مستقبل تباہ کر دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد انہیں جیل میں رکھنا ہے، حکمرانوں نے عدلیہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ سب انتخابی دھاندلی اور ان کی کرپشن کو چھپانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اگر الیکشن کھل گئے تو سب کچھ الٹ جائے گا۔

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کہا کہ ملک میں قانون کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک سے قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خاتمہ چاہتے ہیں، نیب قانون میں ترمیم سے اربوں روپے کی کرپشن معاف کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ملک کے مفاد کے خلاف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججوں کی دھمکیوں، لوگوں کے اغوا اور سیاسی جماعتوں کے خاتمے کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوگا، اشرافیہ اور ملک کے مفادات ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ (اشرافیہ) صرف انتخابی فراڈ اور اپنے پیسے کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق اور عدلیہ کے تحفظ کے لئے ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ججوں اور صحافیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، ملک کو تباہ کرنے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم خاموش بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس کو دوبارہ مسلط کرنے کی حکومت کی کوشش کے خلاف ہم سڑکوں پر بھرپور تحریک چلائیں گے۔

اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر (آئی او) کو 23 ستمبر کو ہونے والی اگلی سماعت میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے قوانین کے مطابق اس کیس کا جائزہ لینا لازمی ہے۔

عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف