دنیا

ایرانی صدر پیزشکیان روس میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان روس میں ہونے والی آئندہ برکس سمٹ میں شرکت کریں گے، یہ بات ایرانی میڈیا نے ماسکو میں...
شائع September 15, 2024

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان روس میں ہونے والی آئندہ برکس سمٹ میں شرکت کریں گے، یہ بات ایرانی میڈیا نے ماسکو میں تعینات تہران کے سفیر کے حوالے سے اتوار کو بتائی ہے، جبکہ مغرب کے ساتھ فوجی تعاون پر کشیدگی جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے منگل کو کہا کہ روس نے ایران سے بیلسٹک میزائل حاصل کیے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ انہیں یوکرین میں چند ہفتوں میں استعمال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون نے وسیع تر یورپی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے منگل کے روز ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جن میں اس کی قومی ایئر لائن ایران ایئر کے خلاف اقدامات بھی شامل ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے روس کو کوئی بیلسٹک میزائل فراہم نہیں کیا اور امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیاں کوئی حل نہیں ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیزشکیان بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے برکس گروپ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو روس کے شہر قازان میں 22 سے 24 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔

جلالی نے کہا کہ پیزشکیان وہاں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

ایران اور روس باہمی جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

Comments

200 حروف