اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یمن سے وسطی اسرائیل پر داغے جانے والے میزائل نے ایک غیر آباد علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

اس سے چند لمحے قبل تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بجنے لگے تھے جس کے بعد مقامی باشندے پناہ کے لیے بھاگ رہے تھے۔

کچھ دیر قبل وسطی اسرائیل میں ایک میزائل کی نشاندہی کی گئی جو مشرق سے وسطی اسرائیل میں داخل ہوا اور ایک کھلے علاقے میں گرا۔ فوج کا کہنا ہے کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جن کے بارے میں فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزائل انٹرسیپٹرز تھے۔

جولائی میں یمن میں ایران سے وابستہ حوثی باغیوں نے تل ابیب پر ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون داغے تھے جس میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اس حملے کے بعد اسرائیل نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے قریب حوثیوں کے ٹھکانوں پر ایک بڑا فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 87 زخمی ہو گئے۔

Comments

200 حروف