دنیا

جارجیا: اسکول میں فائرنگ، 14 سالہ لڑکے کے والد گرفتار

جارجیا کی ریاستی حکام نے 14 سالہ لڑکے کے والد کو گرفتار کرلیا جس پر اسکول میں فائرنگ کے واقعے کا شبہ ہے۔ حکام کا...
شائع September 6, 2024

جارجیا کی ریاستی حکام نے 14 سالہ لڑکے کے والد کو گرفتار کرلیا جس پر اسکول میں فائرنگ کے واقعے کا شبہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ والد نے جان بوجھ کر اپنے بیٹے کو ہتھیار تک رسائی دی۔ واضح رہے کہ بدھ کو امریکی ریاست جارجیا کے شہر ونڈر میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے تھے۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے مطابق 54 سالہ کالن گرے پر غیر ارادی قتل کے چار الزامات، دوسرے درجے کے قتل کے دو الزامات اور بچوں پر ظلم کے 8 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرس ہوسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’یہ الزامات مسٹر گرے پر جان بوجھ کر اپنے بیٹے کولٹ کو ہتھیار رکھنے کی اجازت دینے کی وجہ سے عائد کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 14 سالہ کولٹ گرے پر چار سنگین قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور اسے بالغ کے طور پر ٹرائل کیا جائے گا

ویڈیو کیمرے کے ذریعے بیرو کاؤنٹی میں جارجیا کی اعلیٰ عدالت کے جج کے سامنے جمعے کی صبح ان کی پیشی کی جائے گی۔ جارجیا ریاست اور بیرو کاؤنٹی کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ نوجوان گرے نے حملے کو انجام دینے کے لیے ’اے آر پلیٹ فارم اسٹائل ہتھیار‘ یا نیم خودکار رائفل کا استعمال کیا جس میں دو اساتذہ اور دو 14 سالہ طالب علم مارے گئے ۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بیٹے کے پاس ہتھیار کیسے آیا۔

تفتیش کاروں نے ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ اسکول کے سال کے آغاز کے بعد سے پہلی بار امریکی کیمپس میں فائرنگ کے اس واقعے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

اٹلانٹا سے تقریبا 50 کلومیٹر شمال مشرق میں 18ہزار کی آبادی والے شہر ونڈر کے اپالاچی ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے نے اسلحے پر قابو پانے کے بارے میں قومی بحث اور اس کے بعد ایک ایسے ملک میں غم کی لہر کو دوبارہ زندہ کردیا ہے جہاں اس طرح کے حملے باقاعدگی سے ہوتے ہیں۔

حکام نے مارے جانے والوں کی شناخت 14 سالہ دو طالب علموں میسن شرمرہورن اور کرسچن انگولو اور دو اساتذہ 39 سالہ رچرڈ اسپنوال اور 53 سالہ کرسٹینا اریمی کے نام سے کی ہے ۔

بیرو کاؤنٹی کے شیرف جوڈ اسمتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں دو اساتذہ اور 7 طالب علم زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اسمتھ نے بتایا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ نو زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

Comments

200 حروف