مارکٹس

سونا ایک ہزار روپے مہنگا، فی تولہ 2لاکھ 62 ہزار 500 پر جاپہنچا

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع August 31, 2024

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں برھ گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62 ہزار 500روپے پرجاپہنچا

اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر برقرار رہی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

Comments

200 حروف