پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس یعنی ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق 29 اگست 2024 کو ختم ہونے والے رواں ہفتے میں قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) میں 0.62 فیصد کمی ہوئی۔

جمعہ کو پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ ایس پی آئی میں بتایا گیا کہ چکن کی قیمتوں میں (3.02 فیصد)، کیلے کی قیمتوں میں (2.35 فیصد)، مرچ پاؤڈر (1.42 فیصد)، گندم کا آٹا (0.85 فیصد)، دال مسور (0.68 فیصد)، روٹی (0.56 فیصد)، دال ماش (0.53 فیصد) اور چینی کی قیمتوں میں (0.49 فیصد) کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ٹماٹر (8.03 فیصد)، پیاز (6.53 فیصد)، دال چنا (2.20 فیصد)، لہسن (1.76 فیصد)، آلو (0.63 فیصد)، انڈے (0.55 فیصد)، ایل پی جی (0.51 فیصد)، گڑ اور چاول باسمتی ٹوٹے (0.41 فیصد)، لکڑی (0.12 فیصد) اور شرٹنگ (0.07 فیصد) تک قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

ہفتے کے دوران، 51 اشیاء میں (33.33 فیصد) 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 (19.61 فیصد) اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی، اور 24 (47.06 فیصد) اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق سالانہ بنیاد پر، پاکستان کا ہفتہ وار ایس پی آئی انڈیکس 15.3 فیصد پر رہا جو 27 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں مسلسل تین ہفتوں سے ہفتہ وار مہنگائی کم ہوئی ہے۔

ہفتہ وار یا قلیل مدتی بنیادوں پر افراط زر کا اندازہ لگانے کے لئے ایس پی آئی کے اعداد و شمار کا حساب لگایا جاتا ہے تاکہ کم وقت میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جاسکے اور ملک میں قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔

Comments

200 حروف