پاکستان

آزاد کشمیر میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 مسافر جاں بحق

  • جاں بحق افراد میں 20 ، مرد 4 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے
شائع August 25, 2024

آزاد کشمیر کے علاقے کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ بات ریسکیو اہلکاروں نے بتائی ہے۔

یہ حادثہ صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر کی سرحد کے قریب آزاد پٹن کے شہر کے قریب پیش آیا ہے۔

پنجاب میں ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 20 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 ۔
۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل اتوار کے روز بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایران سے آنے والے زائرین کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ بوزی ٹاپ کے قریب ہائی وے پر پیش آیا۔

ایران سے واپس آنے والے زائرین کو لے جانے والی بس اس وقت سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری جب تیز رفتاری کے سبب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی۔

Comments

200 حروف