لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان کے قصبے خیام میں ایک کار پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں اس وقت حملے کیے جب لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے ایک اعلی کمانڈر کا بدلہ لینے کے لیے سرحد پار میزائل داغے ہیں۔
Comments