غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 69 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 40 ہزار 300 سے متجاوز
حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایاہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 40,334 افراد ہلاک ہوگئی ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی تعداد میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 69 شہادتیں بھی شامل ہیں اور 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 93,356 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ غزہ کے خان یونس کے مشرقی علاقے اور النصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوئے۔
وفا نے مزید کہا کہ ان حملوں میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ، مصر اور قطر کے مذاکرات کار کئی مہینوں سے جنگ بندی میں ثالثی کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں سے 100 سے زیادہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ غزہ تاحال قید ہیں۔
Comments