دنیا

شرح سود میں کمی کا وقت آ گیا ہے: امریکی فیڈرل ریزرو

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے جمعے کے روز پالیسی میں نرمی کی واضح حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لیبر مارکیٹ میں مزید...
شائع August 23, 2024

امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے جمعے کے روز پالیسی میں نرمی کی واضح حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لیبر مارکیٹ میں مزید جمود ناقابل قبول ہوگا اور انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ افراط زر امریکی مرکزی بینک کے 2 فیصد کے ہدف کی پہنچ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراط زر میں اضافے کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔ جیکسن ہول، وائیومنگ میں کنساس سٹی فیڈ کی سالانہ اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیروم پاول نے کہا کہ روزگار کے لیے منفی خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پالیسی کو ایڈجسٹ کیا جائے۔ سفر کی سمت واضح ہے، اور شرح میں کٹوتی کا وقت اور رفتار آنے والے اعداد و شمار، بدلتے ہوئے نقطہ نظر اور خطرات کے توازن پر منحصر ہوگی۔

کانگریس کی جانب سے فیڈ کو تفویض کردہ دو اہداف کا حوالہ دیتے ہوئے پاول نے کہا کہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے کہ کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران تقریبا 7 فیصد تک بڑھنے کے بعد افراط زر 2 فیصد تک واپس آ رہا ہے جبکہ بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اگرچہ پاول کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بے روزگاری کی شرح میں تقریبا ایک فیصد اضافے کی بڑی وجہ لیبر سپلائی میں اضافہ اور بھرتیوں میں کمی ہے اور یہ برطرفیوں کی وجہ سے نہیں ہیں، وہ اس بات پر بھی زور دے رہے ہیں کہ فیڈ مزید گراوٹ کو روکنا چاہتا ہے - افراط زر پر قابو پانے کے لئے لیبر مارکیٹ کی ”مشکلات“ ضروری ہے کے بارے میں ان کی بات اب ماضی کا حصہ ہے۔

4.3 فیصد کی موجودہ بے روزگاری کی شرح تقریبا اس سطح پر ہے جو فیڈ حکام کے خیال میں طویل مدت میں مستحکم افراط زر کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

جیروم پاول نے کہاکہ ہم لیبر مارکیٹ کے حالات میں مزید جمود کے خواہاں نہیں ہیں، ہم ایک مضبوط لیبر مارکیٹ کی حمایت کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ ہم قیمتوں کے استحکام کی طرف مزید پیش رفت کر رہے ہیں، پالیسی پر قابو پانے کی مناسب حکمت عملی کے ساتھ، یہ سوچنے کی اچھی وجہ ہے کہ ایک مضبوط لیبر مارکیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے معیشت 2 فیصد افراط زر پر واپس آ جائے گی۔

جمعے کے روز ٹریڈرز نے فیڈ کے 17 سے 18 ستمبر کے اجلاس میں شرح سود میں چوتھائی فیصد کی کمی پر اندازے لگانے جاری رکھے لیکن پاول کے بیان کے بعد نصف فیصد پوائنٹس کی کمی کا امکان تین میں سے ایک امکان ظاہر کیا گیا جو ابتدائی چار میں سے ایک سے مضبوط امکان تھا۔

نیا باب

پاول کے بیانات اس بات کے قریب ترین ہیں کہ وہ افراط زر کے پھیلاؤ پر فتح کا اعلان کریں جس نے وبا کے آغاز میں معیشت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث فیڈ نے اپنی بینچ مارک پالیسی شرح کو تقریباً صفر سطح سے بڑھا کر موجودہ 5.25 فیصد سے5.50 فیصد کی حد تک پہنچا دیا جو ایک چوتھائی صدی میں سب سے زیادہ ہے۔ اسے ایک سال سے زیادہ عرصے تک اسی سطح پر رکھا گیا، حالانکہ معیشت نے بار بار آنے والی کساد بازاری کی پیشگوئیوں کو غلط ثابت کیا، افراط زر کم ہوا، اور معاشی ترقی جاری رہی۔ یہ سب ایک مثالی “ کمی“ کا پیش خیمہ ہیں، جس کے ساتھ شرح سود میں کمی کے آخری مرحلے کا آغاز ہونے والا ہے۔

پاول نے کہا کہ اگرچہ کام مکمل نہیں ہوا، لیکن قیمتوں کے استحکام کو بحال کرنے کی جانب ہم نے کافی پیشرفت کی ہے، فیڈ قیمتوں کے استحکام کو 2 فیصد افراط زر کے طور پر بیان کرتا ہے، جس کی پیمائش پرسنل کنسمپشن ایکسپنڈیچر پرائس انڈیکس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ انڈیکس اس وقت سالانہ 2.5 فیصد کی شرح پر چل رہا ہے۔

پاول نے وائیومنگ کے گرینڈ ٹیٹن نیشنل پارک میں جیکسن لیک لاج میں مرکزی بینکاروں اور ماہرین اقتصادیات کے ایک اجلاس سے خطاب کیا جو حکام کے لئے مالیاتی پالیسی اور معیشت کے خیالات کو تشکیل دینے کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

ان کے تبصروں نے بڑی حد تک اس فیصلے کو مضبوط کیا جو فیڈ نے پاول کے پہلے کے بیانات اور مرکزی بینک کے جولائی کے اجلاس کے نتائج کے ذریعے اشارہ دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پالیسی سازوں کی ”بہت بڑی اکثریت“ متفق ہے کہ شرح سود میں کمی کا آغاز ممکنہ طور پر اگلے ماہ سے ہوگا۔

لیکن ان کے واضح اور پرزور الفاظ نے اب اس بات میں کوئی شک نہیں چھوڑا کہ فیڈ مالیاتی پالیسی میں ایک نیا باب کھول رہا ہے۔

تاہم انہوں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا کہ فیڈ یہاں سے اپنے فیصلوں پر کس طرح غور کرے گا کیونکہ وہ طویل عرصے سے منتظر پالیسی میں نرمی کی راہ پر گامزن ہے۔

پاول کی پچھلی جیکسن ہول تقریروں کی طرح، ان کی موجودہ تقریر بھی زیادہ تر وضاحتی نوعیت کی تھی، جس میں وبا کے آغاز میں افراط زر میں اضافے کی وجہ بننے والے رسد اور طلب کے جھٹکوں کا تذکرہ کیا، یہ وضاحت کی کہ افراط زر کیوں زیادہ دیر تک جاری رہی جب کہ انہوں نے اور دیگر پالیسی سازوں نے اس کی توقع نہیں کی تھی، اور یہ بیان کیا کہ ان جھٹکوں کا خاتمہ کیسے افراط زر کو کم کرنے کی اجازت دیے بغیر ملازمت کی منڈی کو زیادہ نقصان پہنچائے بغیر ہوا۔

فیڈ حکام اگلے ماہ اپنے اجلاس میں تازہ ترین اقتصادی تخمینے فراہم کریں گے جو اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم کریں گے کہ وہ یہاں سے بینچ مارک پالیسی ریٹ میں کس طرح بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔

Comments

200 حروف