پاکستان

چہلم: سندھ بھر میں سرکاری و نجی اسکول 26 اگست کو بند رہیں گے

حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جمعے کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے...
شائع August 23, 2024

حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن، حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پیر 26 اگست 2024 کو بند رہیں گے۔

چہلم عاشورہ کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ، نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف