مراد علی شاہ نے بدھ کو کہا کہ سندھ حکومت نے 10 سال پہلے ہوا اور شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا تھا، اب پورا ملک اس میں سرمایہ کاری چاہتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجلی بہت سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پلانٹس سے ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پلانٹس 3000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ یہ بجلی نیشنل گرڈ اور بعد میں فیصل آباد کو فراہم کی جاتی ہے، تھر کی بجلی سندھ کو فراہم نہیں کی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کے لیے سستی بجلی پیدا کر سکتا ہے، تھر کے کوئلے پر چلنے والی صنعتوں سے ہم ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں اور برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پاور سیکٹر کی جامع تنظیم نو پر زور دیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سائبر نائف مشین کی سہولت پاکستان کے کسی بھی اسپتال میں موجود نہیں ہے، سندھ کا جناح اسپتال سائبر نائف سے مفت علاج فراہم کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سائبر نائف کے اس علاج کے لیے دنیا بھر میں 70 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر خرچ کرنے پڑتے ہیں۔

Comments

200 حروف