پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا۔ کاروباری سیشن کے مثبت آغاز کے بعد فروخت کے دباؤ نے انڈیکس کو 77 ہزار 500 کی سطح کے قریب پہنچا دیا۔

اختتام پر بنچ مارک انڈیکس 214.96 پوائنٹس یا 0.28 فیصد کی کمی کے ساتھ 77,830.34 پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 گزشتہ سیشن میں بھی جمعہ کے روز معمولی منفی زون میں بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران منافع کو حاصل کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے آئندہ متوقع اجلاس کے منتظر ہیں۔ تاہم اس اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پر غور کیا جائے گا۔

پیر کے روز سیمنٹ، آٹو، آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں دبائو دیکھا گیا۔

دریں اثناء پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے ایک اسٹاک نوٹس میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع لاک ہارٹ فارمیشن میں نئے دریافت شدہ رازگیر-1 دریافت کنویں کے مزید ٹیسٹنگ کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بھی 278.44 کی سطح پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم جمعہ کے روز 600.72 ملین سے بڑے پیمانے پر کم ہوکر 471.75 ملین رہ گیا۔

حصص کی قیمت بھی گزشتہ سیشن کے 21.07 ارب روپے سے کم ہو کر 16.9 ارب روپے رہ گئی۔

کوہ نور اسپننگ 134.86 ملین حصص کے ساتھ سب سے آگے، یوسف ویونگ 43.55 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور فلائنگ سیمنٹ 15.14 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

پیر کو 441 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 275 میں کمی جبکہ 51 میں استحکام رہا۔

 ۔
۔

Comments

200 حروف