عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2502 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 172 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت2950 روپے پر مستحکم رہی ۔

Comments

200 حروف