پاکستان

یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے

  • ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر طنزیہ تبصرہ کرنے والے عون کو مبینہ طور پر 15 اگست کو اغوا کیا گیا تھا
شائع August 19, 2024

چند روز قبل لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر پہنچ گئے۔

ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر طنزیہ تبصرہ کرنے والے اور 15 اگست کو مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ پیر کو اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

عون علی کھوسہ کی وکیل خدیجہ صدیقی نے عون علی کی گھر واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ عون علی کھوسہ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ وہ گھر پہنچ گئے ہیں !“

عون کے ایک اور وکیل میاں علی اشفاق نے بھی ان کی گھر واپسی کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو عون کے بھائی علی شیر کھوسہ نے بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو لاہور کے اپارٹمنٹ سے مسلح افراد آدھی رات کو لے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر اپنی طنزیہ ویڈیوز کی وجہ سے مشہور موجودہ حکومتی سیٹ اپ کے سخت ناقد رہے ہیں۔

ان کی گانا بل بل پاکستان بھی یوٹیوب چینل سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

مئی 2017 میں لانچ ہونے والے عون کے یوٹیوب چینل کے 150،000 سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں اور 19 اگست، 2024 تک ان کی 246 ویڈیوز پر مجموعی طور پر 13.6 ملین ویوز ہیں۔

Comments

200 حروف